3 اپریل، 2026، 11:38 AM

ڈاکٹر خرازی اور ان کی اہلیہ پر حملے کا جواب؛ امریکی کمپنی "اوریکل" پر حملہ

ڈاکٹر خرازی اور ان کی اہلیہ پر حملے کا جواب؛ امریکی کمپنی "اوریکل" پر حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب نے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کمال خرازی پر حملے کے بعد جواب میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹر خرازی پر حملے اور ان کی اہلیہ کی شہادت کے جواب میں متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی کمپنی "اوریکل" کے ڈیٹا سینٹر اور کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پہلے ہی خبردار کر چکا تھا کہ ایرانی شخصیات کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی صورت میں ان کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو جاسوسی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں دشمن کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا بنیادی ستون ہیں۔

بیان کے مطابق، اس سے قبل سردار فتحعلی زادہ کی شہادت کے جواب میں امریکی کمپنی ایمازون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا تھا، جبکہ آج ڈاکٹر خرازی پر حملے اور ان کی اہلیہ کی شہادت کے ردعمل میں امارات میں موجود امریکی کمپنی اوریکل کے ڈیٹا سینٹر اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسے جرائم اور دہشت گردانہ کارروائیاں دوبارہ دہرائی گئیں تو دیگر متعلقہ کمپنیاں بھی ایران کے فیصلہ کن جواب کے لیے تیار رہیں۔

News ID 1938729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha